چورکریانہ سٹور، نجی سکول کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے

چورکریانہ سٹور، نجی سکول کے تالے توڑ  کر نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے

چور کریانہ سٹور اور سکول کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)بتایا گیا ہے کہ 44 ٹن آر میں واقع کریانہ سٹور سے نامعلوم چور نقدی ،گھی اور سگریٹ لے گئے جبکہ نجی سکول کے تالے توڑ کر نامعلوم چور رات کی تاریکی میں موٹر پمپ ، نقدی ،سائیکل ،نلکے کی ٹوٹیاں اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔ تھانہ صدر اور سٹی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں