چھب کلاں، بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹر اور سٹاف غائب

چھب کلاں، بنیادی مرکز صحت  میں ڈاکٹر اور سٹاف غائب

چک نمبر 100پندرہ ایل کے بنیادی صحت مرکز میں ڈاکٹر اور سٹاف عرصہ دراز سے غائب، مریض رل گئے

چھب کلاں (نامہ نگار ) بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں چک نمبر 100پندرہ ایل کے بنیادی مرکز صحت میں تعینات میڈیکل آفیسر عبدالوہاب عرصہ ڈیڑھ ماہ سے غائب ہے جبکہ یہاں پر تعینات ڈسپنسر بھی ریٹائرڈ ہوچکا ہے ،مرکز صحت میں ڈاکٹر نہ ہونے سے مریض پرائیویٹ علاج کروانے پر مجبور ہیں۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ یونٹ میں نہ تو ڈاکٹر ہے اور نہ ہی کوئی اور سٹاف ہے ۔اہل علاقہ نے مزید کہاکہ دس سے پندرہ چکوک کے مریض اس مرکز صحت میں آتے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں