سرائیکستان صوبہ محاذ کا احتجاج مظاہرہ ،کارکنوں کی نعرے بازی

سرائیکستان صوبہ محاذ کا احتجاج مظاہرہ ،کارکنوں کی نعرے بازی

الگ صوبہ کے قیام کیلئے شریک چیئرمین سرائیکستان صوبہ محاذ ظہور دھریجہ کی قیادت میں چوک نور شاہ طلائی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ملتان(خبرنگارخصوصی)جس میں کارکنوں نے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے خلاف اور صوبہ سرائیکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ظہور دھریجہ نے کہا کہ وسیب کی شناخت مسخ نہیں ہونے دیں گے ، صوبہ کے قیام تک احتجاج جاری رہیگا، حکمرانوں کے دوہرے معیار ہیں، صوبے کا وعدہ کر کے سول سیکرٹریٹ کا لولی پاپ دیا گیا، 40صوبائی محکموں سے صرف 16محکمے بے اثر اور بے اختیار دئیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں