اوباش کی 16 سالہ نوجوان سے زیادتی، مزاحمت پر تشدد

اوباش کی 16 سالہ نوجوان سے زیادتی، مزاحمت پر تشدد

ادھار واپس دینے کے بہانے بلایا،لوگوں کے آنے پر برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ادھار کی رقم واپس دینے کے بہانے بلاکر اوباش نے 16سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،مزاحمت پرتشدد کا نشانہ بھی بنایا۔تفصیل کے مطابق بستی پتل کے رہائشی اللہ ڈیوایااترا کا بیٹا محمد کاشف اترا جو کہ بے نظیر انکم سپورٹ میں رقم تقسیم کرتا تھا اس سے بلال نے رقم ادھار لی ہوئی تھی، گزشتہ روزبلال نے کاشف اترا کو پیسے دینے کے بہانے بلایا اور اسے ایک کمرے میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔ مزاحمت پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ شورپر ڈیرہ پر موجود لوگوں کے آنے پر اسے برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس دائرہ دین پناہ نے متاثرہ کاشف اترا کی مدعیت میں مقدمہ درج گھر کے اوباش کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں