ایک روز میں 89بجلی چوردھر لئے ،2کیخلاف مقدمہ درج

ایک روز میں 89بجلی چوردھر لئے ،2کیخلاف مقدمہ درج

99ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ17ہزارروپے جرمانہ عائدکردیاگیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں89افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،99ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ17 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ 2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے ۔30 نومبر2021 کوملتان سرکل میں16بجلی چوروں کو 243299روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں14افراد کو267920روپے جرمانہ عائد، وہاڑی سرکل میں7 صارفین کو138890 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں5بجلی چوروں کو110624روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، ساہیوال سرکل میں13بجلی چوروں کو 267425 روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج، رحیم یار خان سرکل میں32بجلی چوروں کو634000 روپے جرمانہ عائد اورمظفرگڑھ سرکل میں2صارفین کو 55000روپے جرمانہ عائدکیاگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں