مارکیٹ ڈاؤن ،روئی کا خریدار کوئی نہیں، کاٹن فیکٹریاں بند

مارکیٹ ڈاؤن ،روئی کا خریدار کوئی نہیں، کاٹن فیکٹریاں بند

عالمی سطح پر گراوٹ سے پاکستان میں کپاس کا بدترین مندہ نظرآیا:فیکٹری مالکان

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)انٹرنیشنل مارکیٹ میں روئی کا خریدار کوئی نہیں، ضلع خانیوال کی تمام کاٹن فیکٹریاں بند کردی گئیں۔تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں تیزی سے انٹرنیشنل مارکیٹ ڈاؤن ہونے کے بعد پاکستان میں کپاس کا بدترین مندہ نظر آ رہا ہے ۔صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں تمام کاٹن فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں ،کاٹن فیکٹریوں میں پڑی ہوئی روئی کا خریدار کوئی نہیں ،کپاس جو کہ آٹھ ہزار روپے میں خرید کی جا رہی تھی کو چھ ہزار میں بھی لینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے ۔ کاٹن فیکٹریاں مالکان نے کہا ہے کہ اس صورتحال کے باعث کاٹن سے متعلقہ تمام لوگ انتہائی پریشان ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں