محکمہ سکولز کا اساتذہ کے سروس رولز میں ترمیم کا فیصلہ

محکمہ سکولز کا اساتذہ کے سروس رولز میں ترمیم کا فیصلہ

مسودہ تیار ،بھرتی کے قوانین میں ترمیم کیلئے تمام سٹیک ہولڈرآن بورڈ رہے

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے اساتذہ کے سروس رولز 2014میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا جس کا مسودہ بھی تیار ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز نے سروس رولز2014میں ترمیم کافیصلہ کیا ہے جس کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے لیاگیا ہے جن میں ڈی پی آئی سکینڈری اور ایلمنٹری بھی شامل ہیں ، نئے مسودے کے مطابق اساتذہ کی بھرتی اور ترقی کے لئے قوامین میں ترمیم کی گئی ہے ، جس کے مطابق تمام کیڈر کے اساتذہ کو ترقی کے لئے برابر مواقع ملیں گے ، اسی طرح ابتدائی بھرتی کے لئے تعلیم کی بنیادی شرط بھی برابر کردی جائے گی ، تمام افسروں کو اس نئے قوانین کے مسودے پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں