موٹرویز پر سروس اورریسٹ ایریاز 4سال بعد بھی نامکمل
ایم تھری اور ایم فور پر ٹرانسپورٹر ز او رشہریوں کو دوران سفرمشکلات کاسامنا رہنے لگا
ملتان (کرائم رپورٹر)ایم تھری اور ایم فور موٹروے پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹیز کی جانب سے تاحال تمام سروس اور ریسٹ ایریاز کو مکمل نہیں کیا جا سکا ہے ،جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو دوران سفر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق موٹرویز کے سیکشن ایم فور ملتان تا پنڈی بھٹیاں اور ایم تھری عبدالحکیم تا لاہور کو ٹریفک کیلئے کھولے ہوئے چار سال کا عرصہ ہونے کو ہے لیکن اسکے باوجود دونوں سیکشنز پر سروس ایریاز اور ریسٹ ایریاز کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی اور نا ہی وہاں پر سہولیات دی جا سکیں ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ نیشنل ہائی ویز کے حکام کے مطابق موٹرویز کے دونوں سیکشنز پر جلد سروس ایریاز اور ریسٹ ایریاز کو مکمل کر کے ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو سہولیات فراہم کر دیں گے ۔