ریلوے پھاٹک 112دس آر ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول

ریلوے پھاٹک 112دس آر ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول

سکول وکالجز اور دفاتر اوقات میں صورتحال مزید اذیت ناک ہو جاتی ہے :شہری

جہانیاں (نامہ نگار)بیسیوں چکوک کو جہانیاں شہر سے ملانے والا ریلوے پھاٹک 112دس آر ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پنجاب ہائی وے اور محکمہ ریلوے معاملے کی عدم توجہی کے باعث شہری اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق بیسیوں چکوک کو جہانیاں شہر سے ملانے ولا ریلوے پھاٹک 112دس آر شہریوں کے لئے اذیت کا باعث بن چکا ہے ۔عرفان چوہدری،ثمر مقبول شاہ،رانا مرسلین،امجد جاوید،شکیل ارشد،مبشر کریم اور دیگر نے کہا ہے کہ ٹوٹ پھوٹ کے شکار اس پھاٹک سے گزرناکسی عذاب سے کم نہیں ہے ،گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ،سکول وکالجز اور دفاتر اوقات میں صورتحال مزید اذیت ناک ہو جاتی ہے ،پھاٹک کے دونوں جانب بڑے بڑے گڑھے بنے ہوئے ہیں جوکہ حادثات کاباعث بن رہے ہیں۔ریلوے پھاٹک کی اس تکلیف دہ صورتحال کے متعلق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ پھاٹک کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری پنجاب ہائی وے کی ہے محکمہ ریلوے کا اس میں کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی عوامی تکالیف کا ادراک نہ ہونے پر مکمل خاموش ہے ۔شہریوں نے اعلی ٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں