اغوابرائے تاوان کا ڈرامہ کرنے والا شخص گرفتار

اغوابرائے تاوان کا ڈرامہ کرنے والا شخص گرفتار

اشرف کے ایک لاکھ دینے تھے اس لیے گھر والوں سے ملکر ڈرامہ رچایا :رمضان

بارہ میل(نامہ نگار)اغوابرائے تاوان کا ڈرامہ کرنے والا شخص گرفتار ،پولیس بارہ میل نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بروقت کارروائی کرکے مطلوبہ شخص کو ککڑہٹہ سے گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق چند روز قبل منیر نے تھانہ بارہ میل میں درخواست دی تھی کہ اشرف مغل نے میرے بیٹے محمد رمضان کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا ہے ، میرا بیٹا برآمد کیا جائے ۔ تھانہ بارہ میل نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے نواحی علاقہ ککڑہٹہ میں چھاپہ مارا تو رمضان کسی کے گھر مزدوری کر رہا تھا ،پولیس نے موقع پر پکڑ لیا ۔اصل حقائق سامنے لاتے ہوئے رمضان نے پولیس کو بیان دیا کہ مجھے کسی نے بھی اغوا نہیں کیا تھا میں نے اشرف کے ایک لاکھ روپے دینے تھے اس لیے میں نے اپنے گھر والوں سے مل کر یہ ڈرامہ رچایا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں