گودام سے برآمد ہونیوالی کھاد کی 15ہزار بوریاں غٖائب

گودام سے برآمد ہونیوالی کھاد کی 15ہزار بوریاں غٖائب

محکمہ زراعت نے مبینہ ملی بھگت سے صرف چند سو بوریاں دیں: کسان

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) محکمہ زراعت کی نااہلی سے یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا۔چند روز قبل برآمد ہونے والی 15 ہزار بوری مبینہ ملی بھگت سے غائب کر دی گئیں۔تفصیل کے مطابق تحصیل میاں چنوں میں محکمہ زراعت مبینہ ملی بھگت سے مال بنانے میں مصروف ہے ،چند روز قبل نواحی گاؤں 105 پندرہ ایل ونجاری میں کھاد کے دو سٹورز پر چھاپہ مارکر 15 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کی گئیں تھی۔اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رابعہ سیال نے درجنوں کسانوں کی موجودگی میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر کو حکم دیا کہ ساری کھاد کسانوں کو سیل کر دی جائے لیکن محکمہ زراعت نے مبینہ ملی بھگت سے صرف چند سو بوریاں کسانوں کو فراہم کرکے باقی کھاد غائب کروا دی۔ کسان ہاتھوں میں پرچیاں پکڑے بے بسی سے دیکھتے رہ گئے ۔ اس بارے جب ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بوریاں تو 22 سو برآمد ہوئیں تھی۔ میڈیا نے غلطی سے پندرہ ہزار لکھ د یا جب مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سے یہ پوچھا گیا کہ برآمد ہونے والی کھاد کی تعداد ضلعی اطلاعات عامہ کی طرف سے بھی پندرہ ہزار ہی بتائی گئی تھی تو کوئی جواب نہیں ملا۔ کسانوں نے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں