کسٹم کی غازی گھاٹ میں کارروائی ،ایرانی قالینوں کی کھیپ ضبط

کسٹم کی غازی گھاٹ میں کارروائی ،ایرانی قالینوں کی کھیپ ضبط

مس ڈیکلریشن اور ڈیوٹی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع

ملتان (نیوز رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ملتان ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے غازی گھاٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی قالینوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلی ،کسٹم ایکٹ1969 کے تحت ضبط کئے گئے قالینوں کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بیان کی جا رہی ہے ،کسٹم آئی اینڈ آئی نے کنٹینر بھی ضبط کر لیا ہے ۔ ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی آصف عباس بزدار نے سپرنٹینڈنٹ عدنان چانڈیہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے کنٹینر کی دستاویزات چیک کیں۔ایرانی قالینوں کی پیمائش1800سکوائر فٹ درج تھی جبکہ اصل پیمائش 6100سکوائر فٹ پائی گئی۔کسٹم حکام نے مس ڈیکلریشن اور ڈیوٹی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں