پولیو کی 3 روزہ قومی مہم کا 10 دسمبر سے آغاز ہوگا:عامر کریم

پولیو کی 3 روزہ قومی مہم کا 10 دسمبر سے آغاز ہوگا:عامر کریم

3 روزہ مہم کے دوران 7 لاکھ 46 ہزار سے زائد بچوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا

ملتان (کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع میں پولیو کی 3 روزہ قومی مہم کا 10 دسمبر سے آغاز ہوگا۔ اس سلسلے میں5 سال سے کم عمر بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 3 روزہ مہم کے دوران 7 لاکھ 46 ہزار سے زائد بچوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں