حکومت معذور افراد کی بحالی کیلئے کوشاں:جاوید اختر

حکومت معذور افراد کی بحالی کیلئے کوشاں:جاوید اختر

سپیشل بچوں کو احترام دینے کی ضرورت:یوم معذور کی تقریب کے موقع پر گفتگو

ملتان (خصوصی رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ صحت مند و بے عیب زندگی بہت بڑی نعمت ہے ، معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ا نہیں عزت و احترام دینے کی ضرورت ہے ،پنجاب حکومت معذور افراد کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے تاکہ ان میں موجود احساس محرومی ختم ہو اور وہ بھی معاشرے کارآمد شہری ثابت ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن ملتان میں عالمی یوم معذور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معین الدین ریاض قریشی،اعجاز جنجوعہ،خالد جاوید وڑائچ،عطاء الحق اور میاں محمد ماجد وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افراد باہم معذور بے پناہ قدرتی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ پرنسپل مسز حمیرا فاروق ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچے کسی طور پر بھی عام لوگوں سے کم نہ ہیں۔ تقریب میں سپیشل ایجوکیشن ملتان کے تعلیمی اداروں کے سربراہان،اساتذہ کرام اور سپیشل طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر طلبہ نے ٹیبلو،خاکے اور ملی نغمے پیش کرکے حاضرین کی دادوصول کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں