بجلی کے 2 ٹرانسفارمر چوری پولیس سراغ لگانے میں ناکام
ٹرانسفارمر چور گروپ متحرک،دو دیہاتوں سے ٹرانسفارمر چوری کرلئے گئے
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والے گروہ متحرک ہوگئے ،گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود گاؤں 126پندرہ اور تھانہ صدر کی حدود 122پندرہ ایل سے دو بجلی کے ٹرانسفارمر چوری کرلئے گئے ۔ متاثرین کے مطابق گزشتہ دو ہفتے میں ٹرانسفارمر چوری کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن تاحال پولیس سراغ نہ لگا سکی ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔