اینٹوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ناقابل قبول:وسیم حسن

اینٹوں کی قیمتوں میں خود ساختہ  اضافہ ناقابل قبول:وسیم حسن

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑ ی سید وسیم حسن نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان کے ہمراہ مختلف بھٹہ خشت کا دورہ کیا

وہاڑی( خبر نگار )اور اینٹوں کی قیمتوں،چائلڈ لیبر ایکٹ،مزدوروں کے ساتھ ایگریمنٹ اور بھٹوں پر اینٹوں کے قیمتوں کے پینا فلیکس کو چیک کیا اورناجائز منافع خوری پر 25ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بھٹہ مالکان اینٹوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ،اینٹوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں