میپکو ہیڈ کوارٹر میں ‘‘موبائل بینکنگ یونٹ ’’کی سہولت مہیاکردی گئی

میپکو ہیڈ کوارٹر میں ‘‘موبائل بینکنگ  یونٹ ’’کی سہولت مہیاکردی گئی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی نے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے تعاون سے میپکو ملازمین کے لئے میپکو ہیڈ کوارٹر میں ‘‘موبائل بینکنگ یونٹ ’’کی سہولت مہیاکردی ہے

ملتان (خصوصی رپورٹر)فنانس ڈائریکٹر میپکو میاں انصار محمودنے کہا کہ میپکو ملک بھر کی بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں اورجنوبی پنجاب میں واحد کمپنی/وفاقی ادارہ ہے جہاں ملازمین کے بینک سے متعلق معاملات موقع پر حل کرنے کے لئے موبائل بینکنگ یونٹ کی سہولت دی گئی ہے ۔ میپکو ہیڈ کوارٹر کے ملازمین و افسران کے لئے موبائل بینکنگ یونٹ گزشتہ روز ہیڈ کوارٹر میں رہا ،جس سے سینکڑوں ملازمین نے اے ٹی ایم مشین ، رقوم کی ٹرانزیکشن ، ٹرانسفر، کلیئرنگ ، نیا اکائونٹ کھلوانے اور بینکنگ کی دیگر سہولیات سے فائدہ اُٹھایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں