میونسپل کمیٹی کبیروالا کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور

میونسپل کمیٹی کبیروالا کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور

آمدن کا تخمینہ 13کروڑ 3لاکھ، اخراجات کا تخمینہ13 کروڑ 13لاکھ روپے لگایا گیا

کبیروالا(سٹی رپورٹر)میونسپل کمیٹی کبیروالا کا13کروڑ 68لاکھ39ہزار 2سو 75 روپے کا بجٹ ممبران نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کبیروالا کابجٹ اجلاس وائس چیئرمین ملک طاہر شفیق کی صدارت میں میونسپل کمیٹی کمپلیکس کبیروالا میں منعقد ہوا۔اجلا س میں پیش کردہ بجٹ دستاویزات کے مطابق میونسپل کمیٹی کبیروالا کو کل آمدن کا تخمینہ 13کروڑ 3لاکھ92ہزار 2سو 75 روپے اور کل متوقع اخراجات کا تخمینہ13 کروڑ 13لاکھ39ہزار 2سو 87 روپے لگایا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی کبیروالااطہر یوسف خان بھٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلدیاتی اداروں کی معطلی کے بعد تحصیل کونسلوں اور فیلڈ آفسزکا قیام عمل میں لایا گیا تو میونسپل کمیٹی کبیروالا کے پاس موجود ترقیاتی فنڈز کبیروالا شہر کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل حل کرنے پر خرچ کرنے کی بجائے تحصیل کونسل کبیروالا کے افسروں کی شاہ خرچیوں پر بے دریغ استعمال کئے گئے ۔اجلاس سے ملک محمد ظریف، شبیر احمد،مہر مزمل علی،شمیم حیدر خان، مہر زوار حسین، حسن معاویہ کمبوہ اور دیگر نے خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں