نازیبا ویڈیو بناکر خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

نازیبا ویڈیو بناکر خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

منشیات فروشی اوردیگر غیرقانونی کاموں پرکئی افرادکیخلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے اسے عدالت سے گرفتارکرلیا،ملزم رانا عثمان ابرہیم نامی کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کیا تھا اور وہ عبوری ضمانت پرتھا۔دوسری طرف ملتان پولیس نے فضائی آلودگی کاباعث بننے والی کئی فیکٹری مالکان اوربھٹہ خشت کے خلاف پولیس نے شہرکے مختلف تھانوں میں متعددافرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین ،شراب کے نشے میں دھت دو، فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی پرایک ،بوگس چیک دینے کے الزام میں دو ، لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں آٹھ جبکہ بھیک مانگنے ،منشیات فروشی اورتیزرفتاری کے الزام میں متعددافرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں