وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے :سینیٹرعون عباس

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے :سینیٹرعون عباس

تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے :میڈیا سے گفتگو

کبیروالا(سٹی رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹرعون عباس بپی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے ،جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبیروالا میں سردار محمد نعیم ارشد کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف نے تبدیلی جو نعرہ لگایا گیا تھا اس کو عملی طورپر پورا کرناحکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،انتظامی افسران سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل سنیں اور ان کوحل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر سردار شہباز احمد خان،شیخ محمد ارشد و دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں