سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش،خواتین کا احتجاج

سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش،خواتین کا احتجاج

سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ بند نہ ہوا تو مین روڈ بلاک کر دیں گے :مظاہرین

جہانیاں(نمائندہ دنیا)سوئی گیس کی غیر علانیہ بندش ،خواتین نے بچوں کے ہمراہ محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیل کے مطابق جہانیاں شہر و گردونواح میں سوئی گیس پریشر کی کمی اور غیر علانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔نواحی گاوں 114دس آر میں محکمہ سوئی گیس کے خلاف خواتین بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل آئیں اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتین کا کہنا تھاکہ دن میں گیس آتی ہی نہیں ،بچے بھوکے سکول جاتے ہیں ،ایل پی جی گیس کا سلنڈر بھی کافی مہنگا ہوچکا ہے ، لکڑی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے ،اگر سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ بند نہ ہوا تو مین روڈ بلاک کرکے احتجاج کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں