قیام امن کیلئے خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں :سبین گل

قیام امن کیلئے خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں :سبین گل

نفرت انگیز تقاریر سے اجتناب کرکے ہمیں اپنے عقیدہ پر قائم رہنا ہے :ایم پی اے

ملتان (نیوز رپورٹر)ایم پی اے سبین گل خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے امن ناگزیر،قیام امن کے لیے خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ،خواتین ماں بہن بیٹی جیسے رشتوں سے اپنے خاندان کے بچوں کی بہترپرورش کرکے مستحکم امن کی بنیاد رکھ سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ ویمن فورم کے زیر اہتمام منعقدہ امن سیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ویمن چیمبر آف کامرس،انرویل کلبز،لیڈیز کلب اور انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین ممبران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔تقریب سے سابق ایم پی اے شمیم اختر،صدر انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین طاہرہ نجم ،سابق صدر ویمن چیمبر آف کامرس معصومہ سبطین،ڈسٹرکٹ چیئرمین انر ویل انٹرنیشنل شاہدہ نسیم،پروفیسر رابعہ کھنڈ،زہرہ سجاد زیدی،مسز پروین نیاز،رفعت شاہد دیگر خواتین نے خطاب کیا ۔ ایم پی اے سبین گل خان نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر سے اجتناب کرتے ہوئے ہمیں اپنے عقیدہ پر قائم رہنا ہے اور امن کے لیے مسکراہٹ سے کام کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں