ایم ڈی اے کے ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات
جلد شہر کی مین شاہراہوں پر ٹریفک لوڈ کم کرنے کیلئے کام شروع کر دیا جائیگا:قیصر سلیم
ملتان(وقائع نگار خصوصی )ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ۔اس سلسلے میں ایم ڈی اے ٹی ای اینڈ ٹی پی ڈائریکٹوریٹ اور ٹیپا لاہور کی ٹیم نے شہر کی اہم شاہراہوں کا دورہ کیا اور ملتان بوسن روڈ پر بنائے جانے والے یو ٹرن کی ڈیزائننگ اور لوکیشن کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کا کہنا ہے کہ ملتان شہر کی ٹریفک کو کنٹرول اور منظم بنانے کے لئے پلاننگ کی جا رہی ہے ۔ شہر میں ٹریفک مسائل حل کے لئے روڈ ڈیزائننگ میں ٹریفک پولیس کی مشاورت بھی لی جا رہی ہے ۔ آ ئندہ چند روز میں شہر کی مین شاہراہوں پر ٹریفک لوڈ کم کرنے کے لئے کام شروع کر دیا جائے گا۔