یوم احتجاج ،میپکو کے ہزاروں ملازمین پریس کلب کے باہر جمع
قومی پرچم اٹھائے مطالبات کے حق میں نعرے بازی ،حکومت سے مطالبات
ملتان (خصوصی رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام میپکو کے ہزاروں ملازمین نے ملتان پریس کلب کے سامنے \"یوم احتجاج\" منایا،ملازمین نے قومی پرچم اور مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے ،ملتان میں احتجاج کی قیادت ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی سے پر زور مطالبہ کیا کہ قومی مفاد میں بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری قطعا نہ کی جائے ،تمام غیر مستقل ملازمین کو خالی آسامیوں پر مستقل کیا جائے ،ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کو کم کرکے منجمد کرکے اور غریب عوام اور محنت کشوں کو مہنگائی کے عذاب سے بچایا جائے ،انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ عوامی مفاد کے اداروں کی نجکاری کے بجائے ان کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔لیکن تاحال ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔