لڈن میں مرکزی جنازہ گاہ اور ریسکیو 1122 آفس کا افتتاح
پنجاب حکومت تعلیم صحت اور ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی رہی ،اعجاز سلطان
لڈن (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رہنما اور ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ اور بزرگ حاجی امام بخش نے مرکزی جنازہ گاہ لڈن کا افتتاح کیا اور دعا کی گئی اس کے بعدلڈن ریسکیو 1122 کے آفس کا افتتاح بھی ایم پی اے اعجازسلطان بندیشہ اور الیاس بندیشہ نے کیا مرکز ی انجمن تاجران لڈن اور عوام کی طرف سے ایم پی اے کے قافلے پر زبردست گل پاشی،ڈھول پر بھنگڑے اور ہار پہناکر زبردست خیر مقدم کیا گیا اس موقع پر مرکز کمپلیکس میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے چوہدری اعجازسلطان بندیشہ نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ پنجاب حکومت تعلیم صحت اور ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی رہی ہے لڈن ایک تاریخی شہرہے لیکن بدقسمتی سے اس پر ماضی کے حکمرانوں نے خاص توجہ نہیں دی لڈن میں مرکزی جنازہ گاہ اور ریسکیو آفس یہاں کی عوام کا حق تھا اس کے علاوہ ڈی پی ایس سکول پر بھی کام جاری ہے اور بہت جلد کلاسز کاآغاز ہوجاے گا ، لڈن شہر کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کی بھرپور کوشش جاری رہے گی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر وہاڑی انجینیر دانش خلیل نے کہا کہ لڈن کی عوام کیلئے ریسکیو آفس کاقیام بہت احسن اقدام ہے ،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد اقبال کملانہ اور سماجی ورکر وبانی مرکزی انجمن تاجران لڈن محمد سعید افضل نے بھی گفتگو کی ۔ اس موقع پہ ایس ایچ او لڈن رانا ادریس،فلک شیر بھٹی،چوہدری الطاف بندیشہ ،سجاد بھٹی،راناپھول،افضال یوسف بریار، محمد الیاس بندیشہ،محمد عارف کھوکھر، سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔