نیو لینڈز ملتان کی سالگرہ ،نسرین قصوری اور خواجہ جلال الدین رومی کی شرکت

نیو لینڈز ملتان کی سالگرہ ،نسرین قصوری  اور خواجہ جلال الدین رومی کی شرکت

بیکن ہاؤس گروپ کے پراجیکٹ نیو لینڈز ملتان کی پانچویں سالگرہ کی تقریب گزشتہ روز نیو لینڈ کیمپس آفیسرز کالونی ملتان میں منعقد ہوئی

ملتان (نیوز رپورٹر)جس میں بیکن ہاؤس گروپ کی چیئرپرسن مسز نسرین محمود قصوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ مہمان اعزاز صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی تھے ۔ خوبصورت و رنگا رنگ تقریب میں طلباء وطالبات نے مختلف پروگرامز پر عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ہیڈ مسز عائشہ ناز خان نے 5 سالہ کارکردگی پر سپاسنامہ پیش کیا ، خواجہ جلال الدین رومی نے مسز نسرین محمود قصوری کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں