دنیا نیوز نے عوامی مسائل اجاگر کئے :ثاقب علی

دنیا نیوز نے عوامی مسائل اجاگر کئے :ثاقب علی

گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے آئی این ایف پروگرام لا رہے ہیں:سیکرٹری زراعت

ملتان (جام بابر سے )سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل کی ’’دنیا نیوز‘‘ کی سالگرہ کے موقع پر آفس آمد ، سٹاف کو مبارکباد دی اور کہا کہ دنیا نیوز نے کم وقت میں بہترین صحافت کا نمونہ پیش کیا اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ گندم کا مقررہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا اب تک 90 فیصد گندم کی بوائی مکمل ہوچکی ہے اور ہدف سے زیادہ گندم کاشت ہوگی ۔ بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ گزشتہ سال کی نسبت فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو ،موسم نے ساتھ دیا تو باآسانی فی ایکڑ پانچ سے دس من گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔ فاسفورس کھاد کی کمی پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ زیادہ تر کسانوں نے فاسفورس کا استعمال کرلیا ہوا ہے جس سے پیداوار میں کمی کا امکان نہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ ملک میں یوریا وافر مقدار میں موجود ہے بلیک مارکیٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے آئی این ایف پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں