لواحقین نے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قرآن پاک سرپراٹھالیا

لواحقین نے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قرآن پاک سرپراٹھالیا

ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کے لواحقین نے بے گناہی ثابت کرنے کے قرآن پاک سر پر اٹھا لیا

ملتان(کورٹ رپورٹر)فاضل جج نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی کو مدعی کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔ گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ملزم بادشاہ کو پیش کیا گیا ،اس موقع پر اس کی لواحقین خواتین نے کہا کہ یہ تفتیشی افسر اور اے ایس آئی خالد ہم سے پیسے مانگتا ہے اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے ،ایک خاتون نے سر پر قرآن پاک اٹھایا ہوا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں