9بھکاری اور گمشدہ بچے چائلڈ پروٹیکشن کی حفاظتی تحویل میں آگئے

9بھکاری اور گمشدہ بچے چائلڈ پروٹیکشن کی حفاظتی تحویل میں آگئے

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے ریسکیو آپریشن کرکے بھکاری اور گمشدہ 9 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

ملتان(خبرنگارخصوصی)بچوں کو شالیمار کالونی، کینٹ بازار، چوک ڈیرہ اڈہ، وہاڑی چوک، ممتاز آباد سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ،جن میں 12 سالہ ہاشم، 6 سالہ عبدالمعیز، 8 سالہ اجمل، 7 سالہ سانول، 7 سالہ نعمان 12 سالہ سلیمان، 11 سالہ حمزہ، 12 سالہ رمضان، اور 12 سالہ عبدالرحمن شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں