مسیحی طالبہ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا
مسیحی طالبہ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بتایا گیا ہے کہ لاہور کی رہائشی مسیحی لڑکی کو مل جامعہ اسلامیہ گلشن اسلام میں چیئرمین آرگنائزیشن فار نو مسلم وجمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئی۔قبول اسلام کے بعد نو مسلم لڑکی کا نیا اسلامی نام کو مل سے تبدیل کر کے عائشہ بی بی رکھا گیا ہے ۔نو مسلم لڑکی نے آئندہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کاعہد کیا اور اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی صداقت و سچائی میرے دل میں اتر چکی تھی،کچھ عرصہ سے اسلام کا مطالعہ کر رہی تھی اور اسلام سے متاثر ہو ئے بغیر نہ رہ سکی۔