پیپرز میں نمبر کم،17سالہ طالبہ نے خودکشی کر لی

پیپرز میں نمبر کم،17سالہ  طالبہ نے خودکشی کر لی

پیپرز میں کم نمبر آنے پر 17 سالہ طالبہ نے زہر کھا کر خودکشی کر لی جبکہ 2 افراد کا اقدام خودکشی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی)بتایا گیا ہے کہ خانپور کی رہائشی 17 سالہ رخسانہ بی بی کے امتحانات میں کم نمبر آئے اور اس کی سہیلیوں کے زیادہ نمبر آگئے جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہر کھا لیا،حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاںوہ جانبر نہ ہو پائی ۔جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 2 افراد اوباڑو کی 15 سالہ ثمرین بی بی اور خانپور کا 27 سالہ ایاز کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں