غریب افراد کیلئے جنرل بس سٹینڈ پر عارضی احساس بازار قائم

غریب افراد کیلئے جنرل بس سٹینڈ پر عارضی احساس بازار قائم

شدید سردی کے پیش نظر غریب افراد کو جوتے اور ملبوسات فراہم کئے جائیں گے

ملتان(کورٹ رپورٹر، نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غریب افراد کیلئے جنرل بس سٹینڈ پر عارضی احساس بازار قائم کردیا گیا ہے ۔عارضی احساس بازار میں شدید سردی کے پیش نظر غریب افراد کو جوتے اور ملبوسات فراہم کئے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ پر احساس بازار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے احساس بازار کے افتتاح کے بعد شہریوں میں ملبوسات اور جوتوں سمیت دیگر سامان تقسیم کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے احساس بازار قائم کیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے ابتدائی طور پر نجی سیکٹر کے تعاون سے عارضی احساس بازار جنرل بس سٹینڈ پر قائم کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں میں ملبوسات اور جوتے تقسیم کئے جاسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں