تحریک انصاف میں(ن)لیگ کے ایم پی اے کی شمولیت

تحریک انصاف میں(ن)لیگ کے ایم پی اے کی شمولیت

فیصل اکرم اگلا الیکشن پی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑیں گے ، نئی صف بندیوں کا آغاز ہوگیا

جہانیاں (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل اکرم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، اگلا الیکشن پی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑیں گے ۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے حلقہ این اے 153 میں الیکشن 2023 کیلئے نئی صف بندیوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ این اے 153 ،پی پی 209 اور 210 میں تحریک انصاف کے امیدواروں اور اکابرین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف کا نیا پینل تشکیل دیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے افتخار نذیر سے مسلسل 3 بار شکست کھانے والے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک غلام مرتضی میتلا کی بجائے ایاز خان نیازی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 2018 میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر (ن) لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم پی اے فیصل اکرم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے اگلا الیکشن تحریک انصاف کی ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں