عوام کی صحت سے کھیلنے والے ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے

عوام کی صحت سے کھیلنے والے ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے

ریسٹورنٹس کوچائنہ سالٹ ، ایکسپائرڈ بریڈکے استعمال پر40,40 ہزار جرمانہ عائد کر دیا گیا

ملتان( نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر آپریشنز ٹیمیں مضرصحت خوراک بنانے والوں کے خلاف متحرک ہو گئیں۔تفصیل کے مطابق بہاولپور بائی پاس پر واقع ریسٹورنٹ کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ سالٹ کا استعمال کرنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔اس کے علاوہ نواں شہر چوک پر ریسٹورنٹ کو ایکسپائرڈ بریڈ اور سیرپ کے استعمال پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح پرانا بہاولپور روڈ پر واقع معروف ریسٹورنٹ کو گوشت میں خون کے ذرات پائے جانے پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کھانوں میں فنگس زدہ سبزیاں اور مضرصحت اجزاء کا استعمال بھی کیا جارہا تھا۔ آلودہ مشینری کا استعمال اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر ریسٹورنٹس کو جرمانے کیے گئے ۔اس کے علاوہ وہاڑی میں ملک پوائنٹ کو ملاوٹی کھویا فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں