روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر فائرنگ ، سسر جاں بحق
چیچہ وطنی کا عمران بیوی کو منانے آیا،فائرنگ سے بیوی ،ساس ،سالی شدید زخمی
میاں چنوں ،چھب کلاں (تحصیل رپورٹر نامہ نگار )روٹھی بیوی کو منانے کی کوششں، ناکامی پرسسرالیوں پر فائرنگ ، سسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 110پندرہ ایل میں چیچہ وطنی کا رہائشی عمران اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے آیا،ناکامی پر اپنی بیوی ،ساس ،سالی اور سسر پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سسر ہاشم علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ملزم عمران کو پولیس تھانہ صدر نے تھانہ شاہکوٹ کی حدود سے گرفتار کرلیا ہے ۔