زیادتی کیس، خاتون کا حق میں بیان،ملزم اے ایس آئی بری

زیادتی کیس، خاتون کا حق میں بیان،ملزم اے ایس آئی بری

امتیاز سرانی پر بلقیس نے مقدمہ درج کرایا،عدالت میں ملزم کے حق میں بول دیا

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )مطلقہ خاتون زیادتی کیس میں مدعیہ کے اے ایس آئی کے حق میں بیان دینے پر عدالت نے ملزم اے ایس آئی کو با عزت بری کرتے ہوئے رہاکر دیا۔تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر14سی کوٹ ادو کے رہائشی ظفراقبال پنوار کے مطلقہ بیٹی بلقیس ظفر جس کے بھائی ٹرک ڈرائیور سلیم پنوار کی بیوی شازیہ بی بی 8 اکتوبر کی شب اغوا ہو گی تھی جس کا تھانہ کوٹ ادو میں مقدمہ درج ہوا تھا،مقدمہ کے تفتیشی امتیاز سرانی نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے بلقیس ظفر کا رابطہ نمبرلیا ہواتھا جس پر امتیاز سرانی اکثر اوقات کال کرتا رہتا تھا،24 نومبر کی شب امتیاز سرانی نے بلقیس ظفر کو کال کی کہ اس نے شازیہ بی بی کے دستخط کر اکر ملزم پکڑنے کے لئے ملتان جانا ہے ، رات کو پونے 3بجے ایک پولیس وردی میں ملبوس ملازم اور سول کپڑوں میں 2نا معلوم کے ہمراہ ان کے گھر پہنچ گیاتھا اور بلقیس ظفر کو ان کی بیٹھک میں لے گیاتھااور دروازہ بند کر کے گن پوائنٹ پر اس کے ساتھ زیادتی کی تھی،اس حوالے سے متاثرہ بلقیس ظفرنے ڈی پی اومظفرگڑھ محمد حسن اقبال کو درخواست دی جس میں اس نے کاروائی نہ کرنے پر خند سوزی کی دھمکی دی تھی، گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ اللہ نواز جسرانی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مدعیہ نے وقوعہ رات کے وقت ہونے کے باعث ملزم امتیاز سرانی کو صحیح طور پر نہ پہنچاننے کا اور اسکا ملزم نہ ہونے کا بیان دیا جس پر عدالت نے اسے بری کرتے ہوئے رہا کر نے کا حکم دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں