غیرمعیاری مصنوعات بنانیوالی کمپنیوں کیخلاف ایکشن کا آغاز

غیرمعیاری مصنوعات بنانیوالی کمپنیوں کیخلاف ایکشن کا آغاز

7 مختلف کمپنیوں کو بھاری جرمانے عائد ، سٹاک ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری

ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے زائد المعیاد اور غیر معیاری مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے 7 مختلف کمپنیوں کو بھاری جرمانے عائد کردیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں فیصلے سناتے ہوئے 7 کمپنیوں کو ساڑھے 3 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کرکے سٹاک ضبطی کے احکامات بھی جاری کئے ۔اس موقع پرفوڈ اور سروسز ڈیلیوری کمپنیوں کو صارفین کی شکایات پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ٹاسک دیا ہے ۔سروس معیار بہتر نہ کرنے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرینگے ۔عامر کریم خاں نے کہا کہ سنگین شکایات پر کمپنیوں کے کیسز ٹرائل کیلئے کورٹ بھیجے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں