پکہ گھلواں :آراوپلانٹ بند،لوگ جوہڑکا پانی پینے پر مجبور
پانی کھارا ہونے کی وجہ سے انسانوں کیساتھ جانوربھی بیمار،صافی پانی کا مطالبہ
مونڈکا(نامہ نگار)پی پی 276 کے علاقہ پکہ گھلواں کے رہائشی جوہڑسے پانی پینے پرمجبور ہیں جبکہ چندفرلانگ کے فاصلہ پہ ایم پی اے کی طرف سے دیئے گئے پیوریفیکیشن پلانٹ کوتالے لگادئیے گئے ہیں ۔بتایاگیاہے کہ 50 ہزارسے زائدنفوس پرمشتمل آبادی کے علاقہ پکہ گھلواں کے باسی زیرزمین پانی کڑواہونے کی وجہ سے جوہڑسے پینے کاپانی بھرنے پرمجبورہیں۔ اہل علاقہ عبدلرزاق، عطاء المنعم بلوچ، محمد عارف کھوسہ، عارف پٹھان،غلام فرید،ملک ظفر، چوہدری حمید ودیگرنے بتایاکہ مقامی ایم پی اے کی طرف سے کچھ ماہ قبل آراو پلانٹ دیاگیاجوکہ چند ماہ بعد فلاپ ہوگیا جبکہ پانی کھاراہونے کی وجہ سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوربھی مختلف موذی امراض کاشکارہوچکے ہیں ۔انہوں نے وزیراعلیٰ اورڈی سی مظفرگڑھ سے پکہ گھلواں میں صاف پانی کی فراہمی کامطالبہ کیاہے ۔