سرکاری سکولوں کے آئی ٹی ٹیچرز کی ٹریننگ کا فیصلہ

سرکاری سکولوں کے آئی ٹی ٹیچرز کی ٹریننگ کا فیصلہ

21ویں صدی کے سنچری سکلز پروگرام کے تحت آئی ٹی ٹیچرز کی ٹریننگ کی جائے گی ، کوویڈ 19 کی وجہ سے آن لائن ٹریننگ کا اہتمام ہوگا سی ای اوز کو ٹریننگ کیلئے منتخب کئے گئے اساتذہ کے نام فوری طورپر پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت ،مائیکروسافٹ ٹیکنکل مدد فراہم کریگا

ملتان(خصوصی رپورٹر) سرکاری سکولوں کے آئی ٹی ٹیچرز کی ٹریننگ کرانے کافیصلہ، مائیکروسافٹ ٹیکنکل مدد فراہم کرے گا ۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ صوبے میں 40ہزار سے زائد آئی ٹیچر سکولوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،قائد اکیڈمی 29ااضلاع میں اساتذہ کی صلاحتیوں کو جلا بخشنے کے لئے ٹریننگ کا انعقاد کرتی رہتی ہے ، اسی سلسلے میں 21ویں صدی کے سنچری سکلز پروگرام کے تحت آئی ٹی ٹیچرز کی ٹریننگ کی جائے گی ، کوویڈ نائنٹین کے خدشات کی وجہ سے آن لائن ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے ساتھ ڈیسک ٹاپ ، لیپ ٹاپ اور سمارٹ فون کے ذریعے جڑا جاسکتا ہے ، اس سلسلے میں ڈی پی آئی سکولزکے تمام سی ای اوز کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اپنے منتخب اساتذہ کے نام فوری طورپر پورٹل پر اپ لوڈ کریں تاکے ٹریننگ کا اہتمام کیا جاسکے ، اس پروگرام میں مائیکروسافٹ کے ماہرین ٹیکنکل سپورٹ فراہم کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں