سانحہ سیالکوٹ نے دل دہلا کر رکھ دیا:تہمینہ دولتانہ

سانحہ سیالکوٹ نے دل دہلا کر رکھ دیا:تہمینہ دولتانہ

سری لنکن ہمارا مہمان تھا ،واقعہ میں ملوث لوگوں کو ڈٖوب مرنا چاہیے

وہاڑی (خبر نگار ،نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں ہونے والے خوفناک واقعہ نے دل دہلا کر رکھ دیا ہے ،یقین ہی نہیں آتا کہ کوئی مسلمان ایسی شرمناک حرکت کر سکتا ہے جس سری لنکن کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے وہ ہمارا مہمان تھا اور ڈوب مرنا چاہئے ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے مہمان کو اتنی بری طرح قتل کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وہاڑی پریس کلب کے صدر مختار احمد بھٹی،سابق صدر راؤ شہادت علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر پاکستانی اس واقعہ پر خون کے آنسو رو رہا ہے کہ کیا ان خونی درندوں کو سزا ملے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں