باگڑسرگانہ:گٹروں کاپانی نہروں میں شامل، شہری بیمار

باگڑسرگانہ:گٹروں کاپانی نہروں میں شامل، شہری بیمار

نہر سدھنائی کنال اور راجباؤں میں سیوریج کے گندے پانی کو شامل کیا جانے لگا

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ نہروں ،راجباؤں میں سیوریج اورگٹروں کا گنداپانی شامل ،فصلوں کو بھی یہی پانی دیا جانے لگا، شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔تفصیل کے مطابق نہر سدھنائی کنال اور راجباؤں میں کئی مقامات پر سیوریج کے گندے پانی کو شامل کیا جا رہا ہے جبکہ کسان اپنی فصلوں کوبھی یہی پانی لگاتے ہیں اوران علاقوں میں جانورو ں کو بھی پینے کے لیے یہی پانی میسر ہوتاہے ۔ جس سے شہریوں کے علاوہ سینکڑو ں جانور مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں