معذور افراد ہماری توجہ،ہمدردی کے مستحق :آغاظہیر عباس

معذور افراد ہماری توجہ،ہمدردی کے مستحق :آغاظہیر عباس

ان پر تھوڑی سی توجہ دیکرمعاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے :ڈپٹی کمشنر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا عدالت میں آئے ہوئے معذور سائل کے ساتھ ہمدردانہ رویہ، ڈپٹی کمشنر نے معذور سائل کے پاس آ کر اس کا بیان قلمبند کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معذور افراد ہماری بھرپور توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں، اس لیے ان کی خدمت اور ہر طرح کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا حصہ ہیں اور بے پناہ صلا حیتوں سے مالامال ہیں۔ ان پر تھوڑی سی توجہ دے کر انہیں خود انحصاری کی طرف لا کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد سے محبت اور ان کی خدمت میرا شیوہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں