ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کی کھلی کچہری ،احکامات جاری

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان  کی کھلی کچہری ،احکامات جاری

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ قطب پور میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے

ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ قطب پور اور تھانہ کے تفتیشی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ محمد عامر خان نیازی نے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔علاوہ ازیں محمد عامر خان نیازی نے پولیس لائنز ملتان میں ضلع ملتان کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران میٹنگ میں شریک ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگین مقدمات میں خصوصی توجہ دیں اور ان مقدمات کو یکسو کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں