رائل آرچرڈ ٹی 12 کرکٹ لیگ کا فائنل آج ہوگا
رائل آرچرڈ ٹی 12 کرکٹ لیگ کا فائنل آج (اتوار) ملتان میں ہو گا
ملتان (نیوز رپورٹر )8روزہ لیگ کے اختتام پر فیملی میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے میوزیکل نائٹ میں معروف گلوکار ساحر علی بگا پرفارم کریں اس شو کے لئے داخلہ فری ہے لیکن بذریعہ کارڈ ہے جس کے کارڈز ایونٹ کے سپانسر اداروں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں لیگ کے سیمی فائنل کے اختتام پر رائل آرچرڈ ملتان کے جی ایم سیلز مارکیٹنگ اینڈ فنانس ملک عبد الروف نے لیگ میں شامل تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایونٹ کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دی انہوں نے رائل آرچرڈ کے ممبران اور سپانسرڈ اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا ملک عبد الروف نے کہا کہ رائل آرچرڈ سپورٹس اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کاوشیں جاری رکھے گا ۔