وہاڑی :اوورچارجنگ پر فروٹ و سبزی فروشوں کا احتجاج

وہاڑی :اوورچارجنگ پر فروٹ و سبزی فروشوں کا احتجاج

فی نگ بیس روپے وصول کرنا محنت کشوں کا معاشی قتل :تجمل حسین

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)سبزی منڈی وہاڑی کے آڑھتیوں کی من مانیوں اور اوورچارجنگ کے خلاف انجمن ریڑھیاں اور فروٹ و سبزی فروشوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی کے آڑھتیوں کی من مانیوں سے ہم تنگ آچکے ہیں۔انجمن ریڑھیاں کے سیکرٹری تجمل حسین کا مزید کہنا تھا کہ سبزی وفروٹ منڈی وہاڑی میں بطور کمیشن ایجنٹ کاروبار کررہے ہیں۔ دوران نیلامی خریداری پر ہم سے فی نگ دس روپے وصول کیا جاتا تھا مگر اب آڑھتی ہم سے فی نگ بیس روپے لے رہے ہیں جو خلاف قانون اور مزدوروں کا معاشی قتل ہے ۔ فروٹ و سبزی فروشوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں