ملتان میں مستحق افراد کیلئے احساس بازار قائم

ملتان میں مستحق افراد کیلئے احساس بازار قائم

جنرل بس سٹینڈ پر قائم بازار میں مستحق افراد کو گرم کپڑے ، جرسیاں،سوئٹر،جیکٹس اورجوتے دئیے جائینگے ،میڈیکل کیمپ بھی لگا دیا گیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے افتتاح کیا

ملتان( نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر مستحق افراد کے لئے احساس بازار قائم کردیا گیا ہے -احساس بازارمیں مستحق افراد کو گرم کپڑے ، جرسیاں،سوئٹر،جیکٹس اورجوتے دئیے جائیں گے ، وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر کی ہدایت پر ملتان میں انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ پراحساس بازار قائم کر دیا اور سردی کے پیش نظر غریب افراد کو گرم کپڑے ، جرسیاں،سوئٹر،جیکٹس اورجوتے کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے احساس بازار میں مستحق افراد کی سہولت کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیاہے -ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے احساس بازارکا افتتاح کیااور کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ احساس بازار میں مستحق افراد کو مزید ضروری اشیاء دی جائیں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں