قرآن وسنت کے نظام میں ہی تمام مسائل کا حل:ڈاکٹر سلیم راؤ

قرآن وسنت کے نظام میں ہی  تمام مسائل کا حل:ڈاکٹر سلیم راؤ

علم وہنر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ہال میں تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی

وہاڑی (خبر نگار )جس کی صدارت مرکزی صدر پاکستان محافظ پارٹیڈاکٹر سلیم راؤ کر رہے تھے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر صفدر علی ،چوہدری حاکم علی، راؤ عرفان احمد اور ڈاکٹر منور طاہر تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم راؤ نے کہا کہ پاکستان کاقیام کلمہ کے نام پر عمل میں لایاگیا ،قرآن وسنت کے نظام میں ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے ۔ تقریب سے ڈاکٹر صفدر علی رانا، حاکم علی، راؤ عرفان احمد اور ڈاکٹر منور طاہر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں مہمانوں نے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں