چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، قیمتی سامان سے محروم
نامعلوم چور کریانہ سٹور سے قیمتی سامان، ویلٖڈنگ کی دکان سے موٹریں لے گئے
جہانیاں (نمائندہ دنیا)جہانیاں میں چوری کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں ، پولیس کا مقدمات درج کرنے سے انکار،شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ جہانیاں،تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں ۔نامعلوم چور رحیما چوک دنیاپور ملتان روڈ پرکریانہ سٹور سے 5 لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ جاتے ہوئے دوکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی ناکارہ کرگئے ۔دریں اثناء نامعلوم چورویلڈنگ کی دکان میں نقب لگا کر 3 لاکھ روپے مالیت کی موٹریں اور دیگر اوزار چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ چک نمبر 135 دس آر جدید میں محمد عمران کے گھرچوری کی کوشش کرنے والے فیض لاڑ کے رہائشی مبینہ چور محمد ناصر کو عوام نے پکڑ کر حوالا پولیس کردیا۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔