غربت سے تنگ 8بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

غربت سے تنگ 8بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

جناح کالونی کے سرورنے مالی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

چوک سرورشہید (نمائندہ دنیا)غربت سے تنگ آکر 8 بچوں کے باپ نے پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا کر خود کشی کرلی۔تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید کے محلہ جناح کالونی کا رہائشی محمد سرور جو کہ آٹھ بچوں کا باپ ہے نے مالی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جسے تشویشنا ک حالت میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں