عوام مکمل طور پر بے یارو مدد گار ہو چکے ہیں،ملک احمد یار

عوام مکمل طور پر بے یارو مدد گار ہو چکے ہیں،ملک احمد یار

ہنجراخاندان کی کارکردگی عوام کے سامنے ، سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے :گفتگو

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرانے کہا ہے کہ حلقہ این اے ،181پی پی 279،پسماندگی کی حدوں کو چھورہا ہے ، علاقہ سیاسی طور پر لاوارث اور یتیم ہو چکا ہے ،عوام کے دکھوں اور تکالیف کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں، عوام مکمل طور پر بے یارو مدد گار ہو چکے ہیں،ہنجراخاندان نے خلوص نیت سے عوام کی خدمت کو اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ہے ،ہنجراخاندان کی 35سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجرا ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 181پی پی 279میں یکساں طور پر اور بلا تفریق تعلیم،صحت اور انفراسٹرکچر پر کام کیا جبکہ ان کے دور میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ان حلقوں میں اربوں کے کام کروائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنجرا خاندان کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اورانہیں ریلیف کی فراہمی ہے ،ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ باشعور عوام جانتے ہیں کہ35برس کے دوران کس نے ان کی بے لوث خدمت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں